کاروار2؍نومبر (ایس او نیوز)ضلع انتظامیہ کی جانب سے آئندہ ماہ دسمبر میں منعقد ہونے والے کراولی اتسوا کے موقع پراپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے خواہشمند کلاکاروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔
خیال رہے کہ کراولی اتسوا 8تا 10دسمبر کوکاروار کے میورورما ویدیکے اور ضلع رنگ مندر میں منایا جائے گا۔اس موقع پر جو بھی فنکار مظاہر ہ کرنا چاہتے ہوں وہ اپنے فن کی تفصیلات، اس کے لئے درکار وقت، معاوضہ وغیرہ کے تعلق سے ثقافتی کمیٹی کو فراہم کریں ۔ 15نومبر تک درخواست کے ساتھ اپنے فن کے تعلق سے تصویریں یا سی ڈی اور اس سے قبل کیے گئے مظاہرے کی تفصیلات اسسٹنٹ کمشنر کاروار کے دفتر کو فراہم کریں۔